بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’فساد چوہدری، فضل الرحمان کو عمران کے مقابلے میں الیکشن کا چیلنج دے رہا ہے‘

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ چور اور  غیرملکیوں کے ٹکڑوں پر پلنے والے بھکاری کو ضمنی الیکشن میں عبرتناک شکست ہوگی۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے فواد چوہدری کو جواب دیا اور انہیں سیاسی فسادی لوٹا قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی لوٹا فساد چوہدری، مولانا فضل الرحمان کو عمران نیازی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج دے رہا ہے۔

حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ ایک طرف اسمبلی سے استعفیٰ، دوسری طرف الیکشن میں حصہ لینا سیاست نہیں منافقت ہے۔