اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی سالگرہ کے موقع پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 35 سال پہلے بنایا گیا تاریخی پورٹریٹ قومی اسمبلی ہال میں آویزاں کر دیا گیا۔
ڈائمنڈ جوبلی سالگرہ کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں ثقافتی شو کا انعقاد کیا گیا، فنکاروں نے پرفارم کیا اور ملی نغمے گائے گئے۔
تقریب میں قائداعظم محمد علی جناح کا 35 سال پہلے بنایا گیا تاریخی پورٹریٹ بھی قومی اسمبلی ہال میں آویزاں کیا گیا۔ قائد اعظم کا پورٹریٹ بنانے والے مصور سعید اختر کو بھی خصوصی طور پر تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔
اسپیکر قومی اسمبلی @RPAPP نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران کے ہمراہ قومی اسمبلی ہال میں نصب کیےجانے والے قائد اعظم محمد علی جناح کے پورٹریٹ کا افتتاح کیا۔@BBhuttoZardari
#Diamond_Jubilee_Celebrations pic.twitter.com/F2lXRzaL4F— National Assembly 🇵🇰 (@NAofPakistan) August 13, 2022
اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے ہمراہ قومی اسمبلی کی لائبریری کا دورہ کیا اور نمائش کے لیے رکھی گئی کتب کاجائزہ لیا۔ اس کے علاوہ ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں آتش بازی بھی کی گئی۔









