بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بجلی چوری کی خبریں بے بنیاد، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے نام پر بجلی کا کوئی میٹر موجود نہیں ہے،ترجمان قومی اسمبلی

اسلام آباد(ممتاز نیوز)ترجمان قومی اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی حوالے سے میڈیا پر چلے والی خبروں کی سختی سے تردیدکرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی اسپیکرزاہداکرم درانی کے حوالے سے میڈیاپرچلنے والی خبریں حقائق کے منافی ہیں،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی پر من گھڑت اور بے بنیاد خبروں کے ذریعے بجلی چوری الزام لگایا گیا ہے،

حقائق کے برعکس خبروں میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی 7 سالوں سے بغیر بل دیے بجلی استعمال کر رہے ہیں،میڈیا پر چلنے والی ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور یہ خبریں حقائق کے منافی ہیں،ترجمان قومی اسمبلی کاکہناتھاکہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے نام پر بجلی کا کوئی میٹر موجود نہیں ہےمخالفین غلط اور بے بنیاد پروپیگنڈا کے ذریعے ڈپٹی اسپیکر کی ساکھ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں