اسلام اآباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’میں امپورٹڈ حکومت اور ریاستی مشینری کی جانب سے ان میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کے خلاف کریک ڈاؤن مہم کے بارے میں عوام کو خبردار کرنا چاہتا ہوں جو پی ٹی آئی اور میرے بیانیے کو عوام تک پہنچاتے ہیں۔‘
عمران خان نے اتوار کو اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’دو صحافیوں ارشد شریف اور صابر شاکر کو اپنی جان کے خطرے کے پیش نظر ملک چھوڑنا پڑا۔‘
’میں آئندہ ہفتے پورے پاکستان میں اپنے جلسوں میں صحافتی آزادی اور آزادیٔ اظہار کا معاملہ اٹھاؤں گا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اگر ہم نے پی ٹی آئی اور میری ذات کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کیے گئے اس طرح کے ہتھکنڈوں کو کامیاب ہونے دیا تو ہم دوبارہ آمریت کے تاریک دور میں چلے جائیں گے جہاں آزاد میڈیا اور جرأت اظہار کی گنجائش نہیں ہوتی۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’حقیقی آزادی کا حصول آئین میں دیے گئے حق اظہار اور آزاد میڈیا کے بغیر ممکن نہیں ہے۔‘واضح رہے کہ عمران خان نے 13 اگست کو لاہور کے ہاکی سٹیڈیم میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ اگلے ہفتے سے ملک کے چاروں صوبوں کے اہم شہروں میں جلسے کریں گے۔
میں اپنی قوم کو امپورٹڈسرکار اور ریاستی مشینری کیجانب سےان میڈیاہاؤسز اورصحافیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ایک نہایت غیرمعمولی مہم کےبارےمیں متنبہ کرناچاہتاہوں جو PTI اور میرا بیانیہ عوام تک پہنچاتےہیں۔دوصحافیوں،ارشدشریف اورصابرشاکر کو اپنی جانیں بچانےکی فکر میں پاکستان چھوڑنا پڑا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 14, 2022









