بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان میں دہشت گردوں کا حملہ پسپا، مقابلے میں 2 جوان شہید، میجر زخمی

راولپنڈی(نیوزڈیسک) پاک فوج نے 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ کامیابی سے پسپا کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب ہرنائی کے علاقے کھوسٹ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے کو کامیابی سے پسپا کر دیا گیا، فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب قریبی پہاڑوں میں کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جھڑپ کے دوران نائیک عاطف اور سپاہی قیوم شہید ہو گئے جبکہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے میجر عمر زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 75ویں یوم آزادی کے موقع پر سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔