بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میجر طفیل محمدشہید(نشان حیدر) کے مزار پر پھولوں کی چادرچڑھائی گئی

راولپنڈی(نیوزڈیسک)یوم آزادی کے موقع پر میجر طفیل محمدشہید(نشان حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے طفیل آباد میں ان کے مزار پر پھولوں کی چادرچڑھائی گئی۔جنرل آفیسرکمانڈنگ 35ڈویژن میجرجنرل منیرالدین نے میجرطفیل محمدشہید کے مزار پر پھولوں کی چادرچڑھائی۔پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، سول وفوجی حکام اور شہید کے لوحقین نے تقریب میں شرکت کی۔