بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روس کی تاجکستان میں فوجی مشقیں

روس کی تاجکستان میں فوجی مشقیں
دوشنبے (مانیٹرنگ ڈیسک )روس نے تاجکستان میں قائم فوجی اڈے پر مشقیںشروع کردی ہیں ۔روس مرکزی فوجی زون کمانڈ آفس کے جاری کردہ بیان کے مطابق مشقیں، بیس سے منسلک “میدان حرب” کے آرٹلری رینج سے شروع ہوئیں۔ مشقوں میں 1000 سے زائد فوجی اور ہیلی کاپٹروں سمیت 300 کے قریب فوجی گاڑیاں شامل ہیں۔فوجی مشقیں 3 مراحل پر مشتمل ہوں گی۔ پہلے مرحلے میں فوجی غیر ملکی مسلح گروپوں کی نشاندہی اور ان کے خاتمے کے لئے آپریشن کریں گے۔ دوسرے مرحلے میں سبوتاژ اور جاسوس گروپوں کے حملوں کو رفع کرنے اور دشمن کے مقابل جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔مشقوں کے تیسرے مرحلے میں فوجی حربی و دفاعی چالوں، جاسوسی اور حملے کی صلاحیتوں کو آزمائیں گے۔مشقیں 18 مارچ تک جاری رہیں گی۔واضح رہے کہ تاجکستان کے شہروں دوشنبہ اور بوہتار میں موجود روسی فوجی بیسوں پر 7 ہزار سے زائد روسی فوجی موجود ہیں۔ یہ فوجی اڈے دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ سمجھوتے کی رُو سے 2042 تک موجود رہیں گی۔