بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو سوات جلسے میں شرکت سے روک دیا

سوات(مانیٹرنگ ڈیسک ) الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو جلسے میں شرکت سے روک دیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق جس ضلع میں الیکشن ہوںصدر،وزیراعظم شرکت نہیں کرسکتے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کوڈ آف کنڈیکٹ کا مطالعہ کریں ۔الیکشن کاشیڈول جاری ہونے کے بعد کسی ترقیاتی سکیم کا اعلان نہیں کیا جاسکتا،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفسر کی جانب سے کہا گیا کہ اگر جلسے میں شرکت کی تو قانونی کارروائی ہوگی ۔