اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان ماسکو وقت کے مطابق شام 7 بجے پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 9 بجے ماسکو پہنچیں گے، زرائع کے مطابق ایئر پورٹ پر وزیرا عظم کا استقبال روس کے ڈپٹی وزیر خارجہ کریں گے۔
وزیرا عظم کو ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنر دیا جائے گا ، گارڈ آف آنر کے بعد وزیر اعظم ہوٹل جائیں گے جہاں وہ ریسٹ کریں گے ، 24 فروری کو وزیراعظم پاکستانی وقت کے مطابق دن 1 بجے دوسری جنگ عظیم میں جاں بحق فوجیوں کی یاد گار پر پھول چڑحائیں گے ، 24 فروری کو وزیرا عظم کی صدر پیوٹن سے ون آن ون ملاقات پاکستانی وقت کے مطابق دن 3 بجے شروع ہو گی، صدر پیوٹن سے ملاقات کے بعد دونوں ملکوں میں وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہونگی ، پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے وزیر اعظم کا روسی میڈیا کو انٹرویو ریکارڈ ہو گا۔
وزیر اعظم پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے ڈپٹی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے وزیر اعظم کی پاکستانی وقت کے مطابق رات پونے 8 بجے پاکستانی میڈیا کے ساتھ ملاقات ہو گی پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے وزیر اعظم بزنس مین کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گےپاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے وزیر اعظم اسلامک سنٹر کا دورہ کریں گے ۔وزیر اعظم 24 فروری کو رات ساڑھے 11 بجے وطن کے لئے روانہ ہونگے۔