بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قوم کو حقیقی منزل کی جانب گامزن کرنے کے بجائے سیاسی قائدین حصول اقتدار کی جنگ میں الجھے ہوئے ہیں ، ڈاکٹر جمال ناصر

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)نونہالوں کو نظریہ ءپاکستان اور آزاد مسلم ریاست کے قیام کےلئے آبائو اجداد کی جانی و مالی قربانیوں سے آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکی ،75برس بیت گئے لیکن قوم کو قائد اعظم ؒ کے فرومودات اور قیام پاکستان کی مقاصد سے روشناس کرانے کی زحمت گوارا نہ کی گئی ،سیاسی قائدین بھی قوم کو حقیقی منزل کی جانب گامزن کرنے کے بجائے ،حصول اقتدار کی جنگ میں الجھے ہوئے ہیں ۔قوم آزادی کے حقیقی ثمرات سے بہر ہ مند نہ ہو سکی ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان گرین ٹاسک فورس ڈاکٹر جمال ناصرنے پنجاب آرٹس کونسل اور آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے اشتراک سے 75یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے آرٹس کونسل میں منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدرابرار احمدخان ،سابق ڈائریکٹر نیشنل کونسل آ ف آرٹس محمودہ غازیہ،عامر انور ، ابرار احمد ایڈووکیٹ ،عادل شاہ ،میڈم سکینہ اورڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمدنے بھی یوم آزادی کے حوالے سے خطاب کیا۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے معاشی مسائل حل کئے بغیر ملک و خوشحال نہیں بنایا جا سکتا ۔یوم آزادی ہم نے اس امر کا تقاضا کرتاہے کہ ہم بچوں کی تعلیم و تربیت پر دھیان دیں ،انہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہی فراہم کریں ۔اور ضرورت کے مطابق جدید سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق علوم تک رسائی فراہم کریں ۔تعلیم کے بغیر ترقی کاکوئی تصور نہیں ،یہ بات خوش آئند ہے بچے حصول علم کی اہمیت سمجھنے لگے ہیں ۔بچوں کو غیر ضروری سرگرمیوں سے دور رکھنا چاہئے ۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدرابرار احمد خان نے کہا کہ جدیددور کی سہولیات نے بچوں کو محنت و مشقت سے بہت دور کر دیا ہے ۔مستقبل قریب میں ہمیں بچوں کے حوالے سے بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔اس لئے والدین اور اساتذہ کرام کو بچوںکی اسلامی اور اخلاقی تربیت پر توجہ دینا ہو گی ۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ،لیکن ہم ان سے استفادہ کرنے کی بجائے سب کچھ ضائع کر رہے ہیں ۔ہماری بچیاں تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں ۔اور ہر شعبہ ءہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہی ہیں ،جبکہ بچے غیر ضروری سرگرمیوں میں الجھے ہوئے ہیں ۔نوجوانوں کو اپنے بہتر مستقبل کےلئے حصول علم کے ساتھ ساتھ جدید علوم پر بھی دسترس حاصل کرنا ہو گی ۔اس کے بغیر وہ اپنے مستقبل کو محفوظ نہیں بنا سکتے ۔