اوٹاوا(ممتاز رپورٹ)پاکستان نے بھارتی میزائل گرنے کے بعد جوابی کارروائی کی تیاری مکمل کر لی تھی۔کینڈین ٹی وی بی این این بلوم برگ کی رپورٹ میں اس معاملے سے باخبر حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ گزشتہ ہفتے پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے کے بعد جوابی کارروائی کے طور پر اسی نوعیت کا میزائل فائر کرنے کی تیاری مکمل کر لی تھی تاہم ابتدائی جائزے میں یہ عندیہ ملنے کے بعد کہ بھارتی میزائل کا گرنا غلطی کا نتیجہ ہے کارروائی روک دی گئی ۔رپورٹ میں بھارت نے اس معاملے سے آگاہ لوگوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ بھارتی ایئرفورس نے 9مار چ کو درمیانے فاصلے تک مارک کرنے والے برہموس کروز میزائل فائر کیا تھا جو پاکستانی حدود میں گرا، یہ حادثہ جنگ میں کارروائی کے نظام کی صلاحیت جانچنے کےلئے کی جانے والی معمول کی مشق کے دوران انسانی اور تکنیکی غلطیوں کے باعث پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ پیش آنے کے بعد ابھی تک بھارت نے پاکستان کو آگاہ کرنے کےلئے براہ راست ہاٹ لائن کا استعمال نہیں کیا ۔
بھارتی میزائل معاملہ ،پاکستان جواب دینے کو تیار ہوگیا تھا، غیر ملکی میڈیا








