بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نفرت کی سیاست نے گھر گھر میں ایسی لڑائی ڈالی بات قتل و غارت تک جا پہنچی ،چودھری شجاعت

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ نفرت کی اس سیاست نے گھر گھر میں ایسی لڑائی ڈال دی ہے کہ بات قتل و غارت تک جا پہنچی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اگر سیاستدانوں نےابھی بھی ہوش کے ناخن نہ لئے تو بات آگے نکل جائے گی اورقوم تقسیم ہوتی نظر آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک تباہی وبربادی کے جس دہانے پر پہنچ چکا ہ اسے دیکھتے ہوئے اصولی طور پر تو اب سیاستدانوں کو خواب میں بھی تصادم کا نہیں سوچنا چاہیے ۔