بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی اسمبلی میں انٹر گورنمنٹل کمرشل ٹرانزیکشن بل 2022 متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں انٹر گورنمنٹل کمرشل ٹرانزیکشن بل 2022 متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے انٹر گورنمنٹل کمرشل ٹرانزیکشن بل 2022 ایوان میں پیش کیا۔ قومی اسمبلی میں انٹر گورنمنٹل کمرشل ٹرانزیکشن بل کی شق وار منظوری دی گئی۔ وزیر قانون نے بل پیش کرنے کیلئے قواعد و ضوابط معطل کرنے کی تحریک پیش کی، ایوان نے قواعد و ضوابط معطل کرکے بل پیش کرنے کی منظوری دی۔قومی اسمبلی میں پاکستان ٹوبیکو آرڈیننس 1968 ترمیمی بل بھی متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔بعد ازاں اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیاگیا۔