بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پٹرول6روپے 72پیسے مہنگا،ڈیزل ،مٹی کے تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل،پٹرول6روپے 72پیسے مہنگا،ڈیزل ،مٹی کے تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق پٹرول 6روپے 72پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعداس کی نئی قیمت 233روپے 91پیسے ہوگئی ۔اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 43پیسے اضافہ کیاگیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 191روپے 75پیسے ہوگئی ۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 244روپے 44پیسے ہوگئی ۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 67پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 199روپے 44پیسے ہوگئی۔