اسلام آباد(ممتا زنیوز)سیاسی تجزیہ کار عدنان عادل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطابق اس وقت دنیا بھر کے ملکوں کے کرنسی ذخائر کا 59 فیصد امریکی ڈالر کی صورت میں ہے۔ 1999 میں ان ذخائر کا 70 فیصد امریکی ڈالر کی صورت میں تھا۔ شہنشاہ عالم کی طاقت بتدریج کم ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ چائنا دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر سامنے آرہا ہے۔دنیا کے دوسرے ممالک بھی اس فہرست میں شامل ہورہے ہیں۔
آئی ایم ایف کے مطابق اس وقت دنیا بھر کے ملکوں کے کرنسی ذخائر کا 59 فیصد امریکی ڈالر کی صورت میں ہے۔ 1999 میں ان ذخائر کا 70 فیصد امریکی ڈالر کی صورت میں تھا۔
شہنشاہ عالم کی طاقت بتدریج کم ہو رہی ہے۔— Adnan Adil (@adnanaadil) August 16, 2022









