کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے اہم حلقوں سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خٓن کے کاغذات نامزدگی روک لئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق این اے 237 اور 246 میں ریٹرننگ افسر نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی روک دیئے ہیں۔
اس معاملے پر ریٹرننگ آفیسر نے تحریک انصاف کو آج شام 4 بجے دوبارہ طلب کرلیا جہاں چار بجے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے وکلاء اعتراضات پر دلاٸل دیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کے پر اعتراضات جمع کرائے تھے۔
اس سے قبل این اے 239 میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی 9 نشستیں پاکستان تحریک انصاف کے 11 ارکان اسمبلی کے استعفوں کے بعد خالی ہوئی تھیں، جن میں دو مخصوص نشستوں بھی شامل ہیں، تمام ارکان کی استعفے قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے منظور کیے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے انہیں ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا۔
کراچی میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں کی جانب سے شہر کی قومی اسمبلی کی 3 نشستوں کے لیے عمران خان کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے این اے 246، فردوس شمیم نقوی نے این اے 239 کورنگی اور پارٹی کے کراچی چیپٹر کے صدر بلال غفار نے این اے 237 ملیر سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔









