اسلام آباد(ممتاز نیوز )وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ پونے چارسال میں 19ہزار تین سوروپے کاقرض قوم پرچڑھادیاگیا،آئی ایم ایف نے لیٹر آف انٹینٹ بھیجا تھا،راضی نامہ لیٹر سے متعلق دو 3اجلاس ہوچکے ہیں،ہم آج راضی نامہ لیٹر پر دستخط کرکے بھیج دیں گے،منگل کوپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ کاکہناتھاکہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے منہ موڑ لیا،
مشرف صاحب سب سے زیادہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ چھوڑ کرگئے تھے ،میں نے کہاتھانیاٹیکس لاگونہیں کروں گا ،انہوں نے کہاکہ رواں ماہ امید ہے کہآئی ایم ایف پروگرام پر عمل شرو ع ہوجائے گا،یکم سے 15 اگست تک ڈالر کی قدر میں کمی اور روپیہ مستحکم ہوا ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانی 30 ارب ڈالر بھیجتے ہیں،ڈالر کو بھی ہم نے کنٹرول کیا،پی ٹی آئی والے گروتھ نہیں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دیکھتے تھے،پی ٹی آئی نے 1500 ارب روپے بجلی میں سرکلر ڈیٹ میں چڑھائے،پی ٹی آئی نے 4 ڈالر کی ایل این جی نہیں لی،
مجھے جیل میں ڈالا،48بلین ڈالر جب نہیں ہوں گے تو دنیا سے مانگنے پڑیں گے،کوئی بھی قرض دینے کو تیار نہیں، کونسی حقیقی آزادی،آئی ایم ایف سمیت کوئی بھی پیسہ دینے کے لیے تیار نہیں تھا،ہم نے فریج اور گاڑیوں پر پابندی لگائی، امپورٹرزنے بہت تعاون کیا ان کا مشکور ہوں،تیل وگیس کی قیمتوں کے حوالے سے وزیرخزانہ کاکہناتھاکہ اوگرا فارمولے کے تحت قیمت بڑھاتی ہے،پیٹرول کی پونے 7 روپے قیمت بڑھی ہےگزشتہ شام تک پاکستان سے 3اعشاریہ 4بلین ڈالر گئے اور 4اعشاریہ ایک ڈالر آئے،
اوگرا ہر 15دن کے لیے ایک قیمت کا تعین کرتی ہے،ایسا ٹیکس لائیں گے کہ 10فیصد ایکسپورٹ نہیں کریں گے تو تھورا زیادہ پیسہ لیں گے ،پی ٹی آئی ،آئی ایم ایف سے معاہدے سےمگر گئی اور دوستوں کو ایمنسٹی دی









