بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے، سردار محمد یعقوب خان

راولاکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر، ممبرقانون ساز اسمبلی سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات نہایت ضروری ہیں، بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے اقتدار نچلی سطح پر منتقل ہو گا، اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گئے، بلدیاتی انتخابات ہی وہ واحد زریعہ ہیں جس سے عوامی مسائل مقامی سطح پر حل ہو سکتے ہیں، بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے تاکہ سیاسی کارکنان میں پائی جانے والی اضطرابی کیفیت کا خاتمہ ممکن ہو سکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ نمبر تین پونچھ کی جملہ ہا یونین کونسل و ٹاؤن کمیٹی کھائی گلہ کے عہدیداران سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ مختلف اجلاس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ پندرہ ویں ترمیم،ٹورزم ایکٹ کسی صورت قابل قبول اقدام نہیں ہے، اسمبلی سمیت ہر فورم پر بھرپور مذمت کریں گئے، کشمیر کی حثیت کو تبدیل کرنے والے کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کریں گئے، تقسیم کشمیر کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، کشمیر کو صوبہ بنانے کی باتیں کی جارہی ہیں، کشمیریوں نے اپنے بنیادی حق، حق خود اردیت کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں، نہ ہی کشمیر کی حثیت کسی کو تبدیل کرنے کی اجازت دیں گئے اور نہ ہی کشمیر کو کسی صورت صوبہ بننے دیا جائے گا، کشمیریوں کو ان کا بنیاد ی حق، حق خودر اردیت دیا جائے، کشمیری اپنے مستقبل کو خود فیصلہ کریں گئے، اس موقع پر سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر،ممبر قانون ساز اسمبلی کا حلقہ کے دورہ کے دوران بھرپور استقبال کیاگیا، اجلاس سے سردار محمد یعقوب خان کے علاوہ حلقہ نمبر تین پونچھ کی یونین ہا وو ٹاون کمیٹی کھائی گلہ کے عہدیداران نے بھی خطاب کیا اور سابق صدر وووزیراعظم آزادکشمیر،ممبر قانون ساز اسمبلی کو یقین دلایا کہ وہ ان کیساتھ چٹان کی طرح کھڑئے ہیں، اور وہ ان کی رہنمائی میں تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے اپنا جاندار کردار ادا کریں گئے۔