ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سابق وزیر تعلیم اور سنیئر رہنما مطلوب انقلابی مرحوم کی یاد میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے عہدیداروں اور اراکین کی جانب سے اجلاس منعقد کیا گیا اور مطلوب انقلابی کی سیاسی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی. پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سعودی عرب کے صدر احتشام جاوید کوہلی نے کہا کہ مطلوب انقلابی کو آزاد کشمیر کی سیاست میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور وہ ہمیشہ ایک مثال بن کر سیاسی ورکرز کے لئے زندہ وجاوید رہیں گے. مطلوب انقلابی اپنے نام کی طرح ایک سحر انگیز شخصیت کے مالک تھے جہاں وہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے ایک توانا آواز تھے وہیں آزاد کشمیر کے لوگوں کے مسائل حل کروانے میں ایک مسیحا بھی تھے وہ پیپلزپارٹی کے شان تھے انہوں نے پیپلزپارٹی کے جیالوں اور ورکرز کو ہمیشہ فعال اور منظم بنانے میں اپنا کردار ادا کیا اور پیپلزپارٹی کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں. پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سعودی عرب کے سیکرٹری جنرل اعجاز رحیم کا کہنا تھا کہ مطلوب انقلابی ایک عہد ساز شخصیت کے مالک تھے انہوں نے خدمت کی سیاست کو فروغ دیا اور حلقے کی عوام کو سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کیے مطلوب انقلابی کے انتقال کے بعد جو خلا پیدا ہوا ہے اسے کبھی پورا نہیں کیا جاسکتا ہے مگر مطلوب انقلابی کے سیاسی نظریات ہمارے لئے ہمیشہ مشعل راہ رہیں گے. اجلاس سے پی وائے او ریاض ریجن کے صدر قریب اللہ خان، طاہر گجر سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔
کشمیری رہنما مطلوب انقلابی کی یاد میں تقریب کا انعقاد ، خدمات پر خراج عقید ت پیش کیا گیا








