لاہور(ممتاز نیوز )وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی میں اجلاس میں شرکت کے لیے آمد کے موقع پر یہاں اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈرو سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سےان کے چیمبرمیں ملاقات کی ،خوشگوارماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں صوبائی وزراء اورپی ٹی آئی رہنما ء بھی موجود تھے ،
پرویز الٰہی نے بطور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی صوبے کے لیے خدمات کوسراہتے ہوئے کہاکہ ان کے دورمیں عوامی فلاح وبہبود کےلیے شروع کیے گئے تمام منصوبوں کوپایہ تکمیل تک پہنچایاجائے گا۔









