اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کے اسلام آباد میں داخل ہونے کا وقت تبدیل کرلیا،لانگ مارچ پچیس مارچ کی شام وفاقی دارالحکومت میں داخل ہوگا،رہبرکمیٹی کے اجلاس کے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ سے متعلق متحدہ اپوزیشن کا اعلامیہ جاری کررہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کےلئے 23 مارچ کو قافلے اسلام آباد کےلئے روانہ ہوں گے تاہم او آئی سی کے اجلاس کے پیش نظر 23 مارچ کو لانگ کے قافلے اسلام آباد میں داخل ہونے سے گریز کریں ۔انہوں نے کہا کہ25 مارچ کو مغرب کے بعد قافلے اسلام آباد میں داخل ہوں گے ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ او آئی سی اجلاس میں شرکت کےلئے آنے والے مہمان ہمارے لئے معزز ہیں ، او آئی سی وزرائے خارجہ کا احترام کرتے ہیں ، اجلاس کےلئے کسی قسم کی مشکلات نہیں ہونی چاہیئں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارے لانگ مارچ کا حکومت کے جلسے سے کوئی مقابلہ نہیں ، ہم نے ایک ماہ پہلے اس کا اعلان کیا تھا۔ایک اور سوال پر مولانا نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،کل تک واضح ہوجائے گا اتحادی حکومت سے الگ ہوجائیں گے ، اتحادی بھی اب حکومت کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے ۔
او آئی سی اجلاس، مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کا شیڈول تبدیل کردیا








