بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

منی لانڈرنگ کے مجرم بدلے پر اتر آئے، کوئی کیس نہیں، نام ای سی ایل میں ڈال دیا، شہزاد اکبر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے مجرم بدلے پر اتر آئے ہیں، کوئی کیس نہیں لیکن نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔
شہزاد اکبر نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہی ہے۔
شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ یہ سب این سی اے والے معاملے کا ردعمل ہے۔ انہوں نے استفسار کیا ہے کہ کیا یہ حکومت این سی اے حکام کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالے گی؟
واضح رہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دس افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے اور 22 لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی گئی ہے۔