بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کا ق لیگ کو وزارت اعلیٰ دینے سےصاف انکار، 5 سیٹوں پروزیراعلیٰ بنانے کی ڈیمانڈ بلیک میلنگ ہے، پرویزخٹک نے مونس الٰہی کو آگاہ کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی نے ق لیگ کوپنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے سے انکارصاف انکار کردیاہے۔

نجی ٹی وی رپورٹ مطابق کے مطابق پرویزخٹک نے مونس الہٰی کو آگاہ کردیاہے کہ ہم پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ نہیں بنا سکتے، ن لیگ بناتی ہے تو بن جائیں، انہوںنے کہا کہ 5 سیٹوں پروزیراعلیٰ بنانے کی ڈیمانڈ بلیک میلنگ ہے، پی ٹی آئی نے طارق بشیر چیمہ کے بیانات کو بھی توہین آمیز قرار دے دیا۔

پرویز خٹک نے موقف اختیار کیا ہے کہ اتحاد متوازن سیاسی اصولوں پر ہی ممکن ہے۔طارق بشیرچیمہ کی جگہ کوئی اور ہوتا تو کابینہ سے استعفیٰ دیتا۔ہر مشکل میں بلیک میل کرنا مناسب رویہ نہیں۔