بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی خاتون اول جل بائیڈن بھی کورونا کا شکار

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی خاتون اول جل بائیڈن میں بھی کوروناکی تصدیق ہوئی ہے،ان کی ڈائریکٹر کمیونی کیشن ایلزبتھ الیگزینڈر نےبتایا کہ جِل بائیڈن کا پیرکی شام سردی جیسی علامات ظاہرہونے کے بعدکوروناکا ٹیسٹ کیا گیا اور اس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پیر کو دن میں خاتون اوّل کا معمول کی جانچ کے حصے کے طور پرکورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا تھا لیکن اس کا نتیجہ منفی تھا۔بعد میں جب ان میں بعض علامات پیدا ہوئیں تو ان کا دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا اور اس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرین جین پیئر نے ٹویٹرپرکہا کہ صدر جو بائیڈن کا منگل کے روزکووِڈکا اینٹی جن ٹیسٹ کا منفی نتیجہ آیا ہے۔