بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مجلسِ شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد: (ممتا زنیوز)مجلسِ شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔۔مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 22 اگست 2022 کو سہ پہر 4 بجے کے بجائےاب 22 ستمبر 2022 کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیٹنگز رولز 1973 کے قاعدہ 4 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے لاتے ہوئے کی ہے۔مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔