بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

والد کو کینسر ہوگیا تھا اور میں نے یہ بات کسی کو نہیں بتائی ۔۔ تابش ہاشمی کے والد کی وفات نے انہیں کس طرح توڑ دیا تھا؟ پہلی بار بتاتے ہوئے

کراچی(شوبز ڈیسک)کامیڈین اور میزبان تابش ہاشمی جیسے ہنستے مسکراتے اور لوگوں کو ہنساتے مداحوں کو اسکرین پر دکھائی دیتے ہیں، حقیقی زندگی میں انہوں نے جو حالات دیکھے ہیں ان کے بارے میں بہت سے لوگ لا علم ہیں۔

ایک ویب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اپنے والد کے بارے میں جو باتیں بتائیں انہیں جان مداح افسردی ہوگئے۔ تابش ہاشمی نے انٹرویو میں اپنے بیمار والد کے بارے میں بتایا کہ میں ایک وقت میں بہت شرارتی ہوا کرتا تھا اور میرے والد نے مجھے روک کر رکھا اور اگر وہ مجھ پر سختی نہ کرتے تو میں بہت زیادہ بگڑ گیا ہوتا۔

کامیڈین تابش ہاشمی نے بتایا کہ جب میری نوکری کرنے کی عمر آئی تو میرے ابا نے مجھے میرے حال پر چھوڑ دیا کہ اب جو کرنا ہے کرو۔

میزبان نے سوال کیا کہ آپ نے چار سال کامیڈی چھوڑ دی تھی کیونکہ آپ کے وادل کی طبعیت خراب تھی تو یہ سب کیا ان کی وفات کے اثرات تھے؟

تابش ہاشمی نے بتایا کہ والد کی وفات کے بعد میں بہت افسردہ ہوگیا تھا جسیےس زندگی سے رنگ اڑ گیا ہو۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ہم بہت ڈر گئے تھے کیونکہ کینسر کے مریض کے ساتھ رہنا ایک چیلنج ہوتا ہے۔

تابش نے بتایا کہ میرا اپنے والد سے تعلق اتنا گہرا تھا کہ سب سے پہلے مجھے اور ابا کو معلوم ہوا تھا کہ انہیں کینسر ہوگیا ہے اور ابا نے مجھ سے کہا کہ کسی کو بتانا نہیں اس حوالے سے۔ یہ خوفناک خبر دو سے تین ہفتے تک میں نے اپنے پاس ہی رکھی اور کسی کو نہیں بتائی تھی۔

تابش نے بتایا کہ جب میں ستائس برس کا تھا اس وقت میرے والد کا انتقال ہوا۔

پاکستان کے مشہور میزبان اور کامیڈین نے اپنے والد سے متعلق اور کیا کچھ بتایا دیکھیں نیچھے دی گئی ویڈیو میں۔