اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مارچ اور اپریل میں ماہ رمضان کیلئے مختلف اشیاءپر سبسبڈی دینے کا حکومتی منصوبہ، وزارت صنعت وپیداوار نے سمری منظوری کیلئے ای سی سی اجلاس میں پیش کی جائیگی، وزیر خزانہ شوکت ترین کی صدارت میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو ہوگا۔
اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور ہو گا۔ وزارت صنعت وپیداوار کی یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاءکیلئے سبسڈی کی سمری ایجنڈے کا حصہ ہے ،سمری میں رمضان میں مختلف اشیاءپر سبسڈی مانگی گئی ہے ۔
ای سی سی اجلاس میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ کو روکنے کے چینی کے ذخائر پر غور کے ساتھ افغانستان اور ایران کے ساتھ بارٹر ٹریڈ معاہدے کے ضوابط طے کئے جانے کا امکان ہے جبکہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کیلئے 45 کروڑ کی ہاو¿سنگ اینڈ ورکس کیلئے 20 کروڑ سندھ میں اقتصادی ترقی پلان کے تحت دو کروڑ روپے نیشنل شناختی کا سسٹم کیلئے 68 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ٹیکنیکل گرانٹس کی منظوریوں کا امکان ہے۔