لندن(نیوز ڈیسک ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی اکلوتی بیٹی “سماویہ “کو لندن میں طبیعت خرابی پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی “نیو نیوز”کے مطابق حمزہ شہباز کی بیٹی کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ، نجی ٹی وی کے مطابق 2019 میں پیدا ہونے والی سماویہ بچپن سے ہی عارضہ قلب میں مبتلا ہے اور پیدائش کے بعد بھی ان کی سرجری کی گئی تھی

حمزہ شہباز کی اکلوتی صاحبزادی سماویہ کی لندن میں طبعیت ناساز#NeoNewsHD #NeoVideos #NeoBreakings pic.twitter.com/pkaJeQtbG9
— Neo News Urdu (@NeoNewsUR) August 17, 2022
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )رہنما فواد چودھری نے حمزہ شہباز کی بیٹی کی صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
Prayers for early recovery, may she get back to her mothers lap and fathers arms very soon…. https://t.co/du9p7vYvfE
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 17, 2022








