بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مرکزی حکومت ناکام،172سے زائد اراکین تحریک عدم اعتماد کی تائید کریں گے،مرا د علی شاہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نوری آباد پاور پلانٹ کیس کی اگلی تاریخ دی گئی ہے۔مرکزی حکومت ناکام ہوگئی ہے۔

ایم کیوایم سے بات ہوئی تھی، ان کے مطالبات پر غور کیاگیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ایم کیوایم کے مطالبات میں ایسا کچھ نہیں تھا جس پر اعتراض ہو۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے لیے 10لاکھ افراد جمع کرنا کیسا ہوگا۔عمرا ن خان نے تو ایک کروڑ نوکریاں دینے کی بات بھی کی تھی۔172سے زائد اراکین تحریک عدم اعتماد کی تائید کریں گے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 21اپریل تک ملتوی کی ہے۔ایم کیوایم مطالبات کاپیپربناکرآئی تھی ۔نوری آباد کیس کی ڈیڑھ سال سے سماعت چل رہی ہے ۔کیس میں حاضری لگانے کے لیے کراچی سے آتے ہیں ۔ایم کیوایم کے مطالبات پربلاول نےکہاہمیں کوئی اعتراض نہیں ۔ہم چاہتے ہیں کہ وفاق سے زیادہ ہمیں شیئرملے ۔

آئندہ سماعت اب رمضان میں ہوگی۔ہم ہرسیاسی جماعت جس کے پاس مینڈیٹ ہے اس کے ساتھ بات اورکام کرنے کے لیے تیارہیں۔