بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی ایم ایف کی آخری شرط بھی پوری، لگژری اشیا پر پابندی ختم، 26 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط کی وجہ سےلگژری اشیا کی درآمد پر پابندی ختم کی جا رہی ہے جب کہ 26 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگا رہے ہیں
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جتنی شرائط تھیں ہم نے پوری کردی ہیں۔ چین اور دیگر دوست ممالک نے بہت تعاون کیا۔
انہوں نے کہا کہ درآمدات ہمارے کنٹرول میں ہے تاہم ہم نے اس پر جو پابندی عائد کی تھی وہ اب ختم کر رہے ہیں اور آئی ایم ایف بھی چاہتا ہے کہ ہم درآمدات پر جلدی پابندی ہٹا لیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم گندم، کاٹن اور دیگر اناج درآمد کرتے ہیں جبکہ وزیر اعظم کی ذمہ داری ہے کہ پوری قوم کے لیے اناج مہیا کریں۔ ہمارے پاس محدود ڈالرز ہوں تو ہم یہ ذمہ داری پوری کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تقاضے پورے کرنے کے لیے درآمدات سے پابندی ہٹانا ضروری ہے تاہم بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹیز لگائیں گے لیکن پہلے آٹے چینی دال کو ترجیح دیں گے۔ درآمدات پر پابندی ہٹانے کے بعد کسٹم ڈیوٹیز کا سامنا کرنا ہو گا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ کچھ لگژری آئٹمز پر ڈیوٹیز لگا دیں گے۔ بجلی پر سبسڈی دیں گے اس کی ہم فنڈنگ کر رہے ہیں۔ ہم 42 ارب کا ہدف پورا نہیں کر سکے جبکہ ری وائز ہدف 27 ارب روپے کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریٹیل ٹیکس ہٹا دیا جائے گا اور انکم ٹیکس رہے گا جبکہ یکم اکتوبر سے سیلز اور انکم ٹیکس یونٹس بڑھنے پر بڑھتا رہے گا۔ 15 بلین گیپ کو پورا کرنے کے لیے 15 ارب سے زیادہ کا ٹیکس لگایا ہے اور 26 ارب روپے کا مزید ٹیکس لگا رہے ہیں۔ سگریٹ پر بھی ٹیکس لگا رہے ہیں لیکن بہت ساری اشیا پر ٹیکس مؤخر کر دیا۔