اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق رکن قومی اسمبلی چودھری امجد علی وڑائچ اور ان کے صاحبزادے چودھری حسام علی وڑائچ نے اپنی پارٹی ’’پاکستان نیشنل مسلم لیگ ‘‘ پاکستان تحریک انصاف میں ضم کردی۔ تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے چودھری امجد علی وڑائچ اور ان کے صاحبزادے چودھری حسام علی وڑائچ نے ملاقات کی اوراپنی پارٹی پی ٹی آئی میں ضم کرتے ہوئےباضابطہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس موقع پر عمران خان نے چودھری امجد علی وڑائچ اور چودھری حسام علی وڑائچ کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔دریں اثنا شہدادفاع کونسل کے چیئرمین میجرجنرل(ر)محمدمنشانے بھی بنی گالہ میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اورپی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔
Maj General Mohammad Mansha, Chairman Shauhuda Diffah Council, has joined PTI today at Banigala . pic.twitter.com/Etk1wWv27d
— PTI (@PTIofficial) August 18, 2022









