اسلام آباد(مانیٹرن ڈیسک)سپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے نجی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ ہے ہماری طرف سے وفاداری جارہی ہے وہاں سے دشمنی آرہی ہے ، کبھی کیسوں کی شکل میں دھمکیاں آرہی ہے نیب والوںکہا گیاکہ مونس کو پکڑو۔پشاور سے بھی مدد کرنے کی کوشش ہورہی ہے ،آصف علی زرداری ٹھیک کہہ رہے ان کے پاس نمبرز پورے ہیں، بلکہ زیادہ ہیں بڑے سرپرائز آنے والے ہیں ۔
عمران خان نے دیر کردی شگاف پڑگیا ، 24 گھنٹے گزر گئے حکومت کےلئے کوئی خوشخبر ی نہیں آرہی ۔عمران خان نے چار پہلے مونس الٰہی کو کہا تھا کہ آپ تحریک انصاف میں ضم ہوجائیں ۔جس پر مونس نے انکار کردیا ۔ن لیگ میں کوئی چپقلش نہیں ہے سارے معاملات نواز شریف دیکھ رہے ہیں۔ن لیگ ، پیپلزپارٹی ، مولانا کا اتحاد پکا اور دیرپا ہے۔ مخالفین ایک شخص کے خلاف ہو تو تلخیاں بھلادیتے ہیں۔
زبا ن ایک ایسی چیز ہے جو جوڑتی اور توڑتی بھی ہے، ن لیگ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہوئی ہے، اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی فوری انتخابات نہیں ہونگے۔ اگر ن لیگ کیساتھ ہماری کوئی بات بنتی ہے تو آصف زرداری ہمارے ضامن ہونگے ،وزیراعظم ایماندار ہے اس میں کوئی شک نہیں، پیپلز پارٹی سے ملاقات کےبعد ایم کیو ایم کے ستر فیصدمسائل حل ہوگئے،ایم کیو ایم فیصلے کے قریب پہنچ گیا ہے، ہمیں بھی ان کے فیصلے کا انتظار ہے۔









