کراچی(نیوزڈیسک)سندھ اسمبلی کے گرفتار اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی اہلیہ اور رکن صوبائی اسمبلی دعابھٹو نے کہاہے کہ میرےشوہر کی جان کو خطرہ ہے، ہمیںابھی تک کچھ نہیں پتا کہ حلیم عادل کیسےہیں ؟مجھے اور میرےبیٹےکو ملنے نہیں دیا جارہا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کئے گئے ایک ویڈیوپیغام میں دعابھٹو نے کہاکہ میرے شوہر جھوٹے مقدموں کی ضمانت کرانے کےلئے گئے تو ان کو گرفتار کر لیا گیا۔ان کا کہنا ہےکہ یہاں اندھا قانون ، اندھے لوگ ہیں اور اندھے ادار ے ہیں، سندھ کے اپوزیشن لیڈر کے خلاف انتقامی کارروائی شروع کردی گئی اور ان پر جھوٹے مقدمے بنائے گئے ہیں۔
دعابھٹو نے کہا کہ میں آصف زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بتانا چاہتی ہوں کہ جس طرح میرے شوہر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں ہیں اگر انہیں کچھ ہو اتو میں اس پورا مافیا کو نہیں چھوڑوں گی ۔انہوں نے کہاکہ حلیم عادل سندھ کی اور سندھ کے لوگوں کی بات کرتے ہیں جس پر ان لوگوں تکلیف ہے ۔
حلیم عادل شیخ کی جان کو خطرہ ،ہمیں ملنے نہیں دیا جارہا ،اہلیہ دعابھٹو








