اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیردفاع پرویزخٹک کی طرف سے مسلم لیگ ق سے متعلق خبرکی تردیدکردی گئی۔وزیردفاع پرویزخٹک نے کہاکہ میڈیا پرایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا،خبریں من گھڑت اوربے بنیاد ہیں۔
مسلم لیگ ق ہماری اتحادی ہے اوررہے گی۔ق لیگ نے ہرمشکل وقت میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیا۔انہوں نے کہاکہ اب بھی چودھری برادران ساتھ کھڑے ہیں اورکھڑے رہیں گے۔واضح رہے کہ اس قبل نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں
پرویزخٹک کے حوالے سے دعویٰ کیاتھاکہ ہم پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ نہیں بنا سکتےن لیگ بناتی ہے تو بن جائیں، انہوںنے کہا کہ 5 سیٹوں پروزیراعلیٰ بنانے کی ڈیمانڈ بلیک میلنگ ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر مونس الہٰی نے پرویز خٹک کی جانب سےان سے منسوب بیان کی ترید پراظہار تشکرکیاہے









