فیصل آباد (ممتا زنیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بھی فیصل آباد میں خاتون پر تشدد اور تذلیل کرنے کی ویڈیو وائرل کرنے والے مرکزی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ خاتون کی ویڈیو وائرل کرنے کے مرکزی ملزم شیخ دانش کے خلاف ایف آئی اے سائبرکرائم میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔آیف آئی اے میں درج کی جانے والی ایف آئی آر متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کی گئی ہے اور درج ایف آئی آر میں بھی شیخ دانش کو مرکزی ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ نمبر 125 درج کر کے ایف آئی آر سیل کردی ہے، سائبر کرائم ونگ ملزمان کا پولیس ریمانڈ پورا ہونے کے بعد اپنی تحویل میں لے گا۔
ایف آئی اے ،فیصل آباد میں خاتون پر تشدد کرنے والے مرکزی ملزم کیخلاف مقدمہ درج








