بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروسز بحال

اسلام آباد:(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن ٹیٹ ورک میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوگئی تھیں جوکہ اب بحال ہوگئی ہیں۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ پی ٹی سی ایل فائبر آپٹیکل نیٹ ورک کی خرابی دور کردی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پی ٹی سی ایل صارفین کو انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی شروع ہوگئی ہے، صارفین کو درپیش مشکلات کے لیے معذرت خواہ اور تعاون کے لیے شکر گزار ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ہونے کی شکایات سامنے آرہی تھیں۔