بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی رکن کو ڈی نوٹیفائی کرنےکی سپیکررولنگ کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی اسپیکررولنگ کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محمد میاں سومرو کی درخواست پر سماعت کی جبکہ پٹیشنر محمد میاں سومرو کی جانب سے بیرسٹر زینب جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے۔
زینب جنجوعہ ایڈوکیٹ نے مؤقف پیش کیا کہ محمد میاں سومرو حلقہ این اے 196 جیکب آباد سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ محمد میاں سومرو پی ٹی آئی کے ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے استعفیٰ نہیں دیا۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ چالیس دن اسمبلی سے غیر حاضر رہنے پر اسپیکر نے نشست خالی قراردی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ پٹیشنر چالیس روز تک اسمبلی نہیں گئے اور نہ ہی چھٹی کی درخواست دی۔