بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پولیس مجھے گرفتار کرنے میرے گھر پہنچ گئی ،اسد عمر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پولیس مجھے گرفتار کرنے میرے گھر پہنچ گئی ہے۔
ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کچھ دیر پہلے پولیس موبائل میرے گھر آئی اور ساتھ کام کرنے والوں سے پوچھا کے اسد عمر یہاں رہتے ہیں. دیکھتے ہیں کیا ارادہ ہے ان کا۔

ادھر اسلام آباد پولیس کے ترجمان نےاسد عمر کے گھر پولیس چھاپے کے متعلق پی ٹی آئی رہنما کی ٹویٹ کی تردید کردی ۔ پولیس ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس واقف ہے کہ کونسا رہنما کہاں رہتا ہے؟ حکومتی ادارے کے خلاف غلط پراپیگنڈہ افسوسناک اور چند لوگوں کی طرف سے جھوٹی مہم کا حصہ ہے ۔