بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کس حیثیت سے ایجنسیوں سے معلومات لیتے رہے، خواجہ آصف

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کس حیثیت سے ایجنسیوں سے معلومات لیتے رہے؟، ایسے لوگوں کو ٹاؤٹ کہا جاتاہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ تقرری کے وقت فیصلے کیے جائیں گے، آرمی چیف کی تقرری پراس وقت کوئی کارروائی نہیں ہورہی، اس مہینے کے آخرمیں حالات بہترہونا شروع ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ شہبازگل کوکسی صورت سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا، شہبازگل کے بیان کی مذمت ان کی پارٹی کے رہنما بھی کررہے ہیں تو قانونی کارروائی پرحکومت کوکیوں گھسیٹا جارہا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے کہا شہبازگل کوایسابیان نہیں دینا چاہیے تھا، وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے تشدد سے انکار کیا ہے، اگر صحت کا مسئلہ ہےتوشہبازگل کا چیک اپ ہوجائے گا، شہبازگل کوکچھ بیماریاں لاحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
وزیردفاع نے کہاکہ عمران خان بتائیں ایجنسیاں انہیں 2008 سے 2018 تک کس حیثیت میں معلومات دیتی تھیں، عمران خان کہتے ہیں نیوٹرلزکونیوٹرل نہیں رہنا چاہیے میرا ساتھ دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر اعتراضات کیے، نوازشریف کا کسی بات پراختلاف کرنا ان کا حق ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بھارت میں ذرائع ہیں، ڈونیشن بھی ملتی ہے، شوکت خانم کیلئے آنے والا پیسہ پی ٹی آئی کیلئے استعمال ہوا، جن کمپنیوں کاڈونیشن دینانہیں بنتاوہ ڈونیشن دیتی رہیں، ثبوت کیساتھ الیکشن کمیشن نے بتا دیا یہ بندہ باہر سے پیسے لیتا تھا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ این سی اے نے جو پیسے بھجوائے وہ ریاست کے ہیں بحریہ ٹاؤن کوکیسے دیے؟، ہم اس ٹرانزیکشنز کیخلاف ہیں چاہے ملک ریاض ہو یا عمران خان، نیب نے اس معاملے پر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ لسبیلہ واقعےمیں سوشل میڈیاپرہونیوالی پوسٹوں کوبھارت سےسپورٹ ملی، ان ٹرینڈ میں 33 اکاؤنٹس دوسرے ممالک سے آپریٹ ہورہے تھے، بغیر نیٹ ورکنگ کے ٹرینڈ نہیں چلایا جاسکتا۔