بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 پی آئی اے کا ملک گیر ریفرنڈم، پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائزنے مسلسل چوتھی بار سی بی اے کا تاج سرسجالیا

راولپنڈی (ممتازرپورٹ) قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ملک گیر ریفرنڈم میں پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ یونین پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائز نے تحریک انصاف کی انصاف فرنٹ کو ایک بار پھر تاریخی شکست دے کر مسلسل چوتھی بار سی بی اے کا تاج اپنے سر سجا لیا۔
ریفرنڈم کیلئے گذشتہ روز اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں ستائیس ایئرپورٹس اور پی آئی اے دفاتر میں قومی ایئرلائن کے ملازمین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
ریفرنڈم کے نتائج کے مطابق پیپلز یونٹی نے تمام پولنگ اسٹیشنز پر کلین سویپ کرتے ہوئے 1948 ووٹ حاصل کیے جبکہ تحریک انصاف کی حامی یونین صرف 266 ووٹ حاصل کر سکی ۔
مسلم لیگ ن کی حمایت یافتہ ایئر لیگ نے 41 جبکہ جماعت اسلامی کی حمایت یافتہ پیاسی نے 99 ووٹ حاصل کیے۔
ائر لیگ نے ریفرنڈم سے ایک روز قبل بائیکاٹ کردیا تھا ٹوٹل ووٹرز کی تعداد 3059ہیں جبکہ ٹوٹل ووٹ 2442کاسٹ ہوئے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین صابق صدر آصف علی زرداری بلاول بھٹو زرداری نے یونٹی قائدین کو مبارک باد دی ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے مزدوروں نے ایک بار پھر جس اعتماد کا اظہارِ کیا ہے اس کی لاج رکھے گئے پیپلز لیبر بیورو سنٹرل پنجاب کے صدر سید نذر حسین شاہ، نائب صدر محمد اعجاز، صوبائی سیکرٹری اطلاعات سجاد حسین ساجد، ڈپٹی سیکرٹری جنرل راجہ پرویز اختر، سٹی صدر راجہ عبدالمجید، جنرل سیکرٹری راجہ عمران اور دیگر عہدیداران اور مزدور راہنمائوں نے پیپلز یونٹی کی تاریخی فتح پر نومنتخب سی بی اے کے مرکزی صدر ہدایت اللہ خان، اسلام آباد بیس کے صدر رمضان لغاری اور جنرل سیکرٹری سہیل مختار اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
پیپلز لیبر بیورو اور ملحقہ ٹریڈ یونینز کے راہنما اور کارکن سارا دن نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر پیپلز یونٹی کے کیمپ میں موجود رہے جہاں سارا دن جشن کا سماں رہا۔ پیپلز یونٹی کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی ایئرپورٹ جیئے بھٹو اور وزیراعظم بلاول کے نعروں سے گونج اٹھا مزدور راہنمائوں، کارکنوں اور ملازمین نے ایک دوسرے کو مبارک باد دی اور رمضان لغاری، سہیل مختار اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنائے۔