لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کی رات اپنی بیوی کو قتل کر کے لاش کو سوٹ کیس میں بھرنے والے شخص کو عمر قید سنائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 52 سالہ گرینڈ مدر ڈان واکر کی لاش گزشتہ سال 27 اکتوبر کو تھامس نٹ سے شادی کے چار دن بعد ایک کھیت سے ملی تھی۔ 46 سالہ نٹ نے اپنی شادی کے چند گھنٹے بعد مس واکر کو قتل کر دیا تھا اور اس کی لاش کو سوٹ کیس میں رکھنے سے پہلے ایک الماری میں محفوظ کیا تھا جسے اس نے ہیلی فیکس، ویسٹ یارکشائر کے قریب لائٹ کلف کے شرلی گروو میں واقع اپنے گھر کے پیچھے جھاڑیوں میں پھینک دیا تھا۔









