بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہبا زگل پر تشدد ، سعد رفیق، مصطفی نواز کھوکھر اور شیریں مزاری پر مشتمل تحقیقاتی پینل بنایا جائے ، فواد چوہدری کی تجویز

اسلام آباد(ممتاز نیوز)پی ٹی آئی رہنما سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ن لیگ ، پی پی پی اور پی ٹی آئی کے تین رہنمائوں خواجہ سعد رفیق، مصطفی نواز کھوکھر اور ڈاکٹر شیریں مزاری پرمشتمل پینل بنایا جائے جو ڈاکٹر شہباز گل کی گرفتاری سے تشدد تک کے تمام واقعات کی تحقیقات کرکے ذمہ داران کا تعین کریں تاکہ انہیں کٹہرے میں لایا جاسکیں ۔ ہفتہ کو اپنے ٹوئٹ میں فواد چوہدر ی نے کہا کہ سعد رفیق اور مصطفیٰ کھوکھر کو کوئی بھی ہمارا حامی قرار نہیں دے سکتا اس لئے اس پینل پر کوئی بھی یہ الزام نہیں لگا سکےگا یہ پینل پی ٹی آئی کا حامی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حقائق کو سامنے لانے کےلئے ایسے غیر جانبدار لوگوں کوہی یہ ذمہ داری دینی چاہئے ۔