بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرعمران خان کے خلاف کارروائی کی جائے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرعمران خان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

الیکشن کمیشن کی خلاف ورزی جرم ہے، عمران خان کو سزا ملنی چاہیے۔ریاستی وسائل کے استعمال کی خلاف ورزی پر عمران خان کو سزا دی جائے۔عمران خان اپنے طرزِ عمل بتا رہے ہیں کہ انہیں آئین اور قانون کا احترام نہیں۔

ایک طر ف قوم، آئین اور قانون ہے دوسری طرف عمران خان تنہا کھڑے ہیں ۔عمران خان آج تقریر میں فارن فنڈنگ ، منی لانڈرنگ کا حساب لے کر آئیں ۔ وزیراعظم صاحب آپ آج تقریر میں ایک کڑوڑ نوکری اور 50لاکھ گھروں کا حساب لے کر آئیں ۔