اسلام آباد(ممتاز نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے پیمراکی جانب سے عمران خان کی تقاریربراہ راست دکھانےپرپابندی عائد کرنے پراپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پیمرا نے الیکٹرانک میڈیا کو نوٹس جاری کردیے ہیں،اہم ترین فیصلہ آنے سے پہلے سوشل میڈیا کے خلاف بھی اتھارٹی بن جائے گی،اتوارکواپنے ٹوئٹرپیغام میں شیخ رشید کاکہناتھاکہ یوٹیوبر کو بھی گھیرے میں لیا جانے والا ہے۔ن اور ش آمنےسامنے آنے والی ہیں۔ اسحاق ڈار کو ش نے روکا ہے۔کسی کو اہل اور کسی کو نااہل بنانے کے چکر میں بہت بڑا پھڈا ہو سکتا ہے
پیمرا نے الیکٹرانک میڈیا کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔اہم ترین فیصلہ آنے سے پہلے سوشل میڈیا کے خلاف بھی اتھارٹی بن جائے گی۔یوٹیوبر کو بھی گھیرے میں لیا جانے والا ہے۔ن اور ش آمنے آنے والی ہیں۔ اسحاق ڈار کو ش نے روکا ہے۔کسی کو اہل اور کسی کو نااہل بنانے کے چکر میں بہت بڑا پھڈا ہو سکتا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 21, 2022









