بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ مدینہ منورہ کے صدر جاوید اقبال بٹ کاعمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ

مدینہ منورہ(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن مدینہ منورہ کہ صدر جاوید اقبال بٹ نے کہا ہے تحریک انصاف کی سینئرقیادت ملک میں نفرت اور تفریق کی سیاست کو پروان چڑھایاہے ،اب اس سے ایک درجہ اوپر عوام کو اداروں سے متصادم کرانے اور بغاوت کرانے کی بو آتی ہے جو انتہائی سیاسی مکروہ فعل ہے ، عمران خان تو اب الطاف حسین بن گیاہے ۔اس کا ہدف تنقید اسٹیبلشمنٹ ،خفیہ ایجنسیاں اور عدالت عظمی ہےاور اپوزیشن پارٹیوں کاتمسخر کرنا مسخ کرکہ نام رکھنا ،الزام الزام الزام کا ہرکسی پر طبرہ کرنا ہے جبکہ کبھی ملک کہ مسائل کا حل اور 4 سال کی کارکردگی 3 صوبوں میں حکومت اپنے لائحہ ملک کو معاشی اقتصادی بحران کا حل وغیرہ پر بات کی بجائے ہروقت منہ سے نفرت اور انکھوں سے شعلے لینے نکلتے رھتے ہیں اور سیاسی زبان کی بجائے سطحی گفتگوکرتا اوئے توں تراں ،تڑیاں دھمکیاں دیتا رہتا ہے ،اداروں پر ہر وقت بے ہودہ الزام اب عمران خان کا وطیرہ بن چکا ہے یہ سیاست نہیں بلکہ گھٹیا سوچ ،نفرت اور نفسیاتی مریض کی نشانی ہے جس کا نفسیاتی معالج سے علاج ضروری ہے ،اس کی براہ راست تقریروں پر پابندی کا اطلاق خود عمران خان کی اداروں کیخلاف نفرت اور قریب تر بغاوت پر اکسانے کا بادی النظر اس کا مقصد ہے اور پولیس کی سینئرافسران بشمول آئی جی پولیس کا مورال گرانے ماتحت پولیس والوں کا گراف گرانا مقصود ہے اور عوام کو اداروں کہ مقابل کھڑا کرنا چاھتا ہے جو ایک خطرناک چالیں پہلے چل چکا ہے ،جیسے سہ سالار کہ خلاف نعرےقومی پرچم نذر آتش کروایا، بیرون ملک پاسپورٹ جلوائے اس سے پہلے سول نافرمانی کی دھمکی ،یوٹیلٹی بل نذر اتش اور ادائیگی نہ کرنے کا کہنا، نوٹوں پر گو نواز گواہ لکھوانا وغیرہ جیسے گھناونے فعل کر چکا ہے اور اب تقریروں پر پیمیرا کی طرف سے پابندی کہ بعد اس پر !! خاتون مجسڑیٹ زیبا کا نام۔لیکر نازیبا طریقہ سے دھمکی اور عدل کی راہ میں رکاوٹ بننے کا اشارہ یہ سب عوام مشتعل اور ادروں کیخلاف نفرت پھیلانا اور اکسانا مقصود تھا ،ہم پیمراکی طرف سے پابندی کا خیر مقدم کرنے کے ساتھ عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔