لاہورر(نیوزڈیسک)وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ جیل ریکارڈ میں شہباز گل کے جسم پر زخموں کے نشانات سے متعلق مزید انکشاف ہوئے ہیں۔اتوار کو وزیرداخلہ پنجاب نے اڈیالہ جیل کا اچانک دورہ کیا ،جیل کے ریکارڈکی جانچ پڑتال کے بعد اپنے ایک بیان میں وزیرداخلہ پنجاب نے کہا کہ یہ بھی تحقیق کی جاے گی کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے غفلت کی یا کسی کی ایما پہ ایسا کیا، میں یہ یقینی بناوں گا ،نہ صرف شہباز گل بلکہ پورے پنجاب میں کسی بھی قیدی کے ساتھ ایسا سلوک نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ قواعد و ضوابط کے مطابق جیل سپریڈنٹ زخموں کے نشانات بارے سیشن جج اور پولیس کو فوری بتانے کا پابند ہوتا ہے۔اس وقت کے جیل سپریڈنٹ نے تشدد کے نشانات بارے کسی کو مطلع نہ کیا۔سنگین غفلت پر جیل سپرنٹنڈنٹ اور متعلقہ حکام کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
جیل ریکارڈ میں شہباز گل کے جسم پر زخموں کے نشانات سے متعلق مزید انکشاف








