بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

طارق بشیرچیمہ کا سیاسی جنازہ ، عوام نے علامتی جنازے پر جوتے برسادیے ،ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اورمسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل طارق بشیرچیمہ کا اپنے انتخابی حلقے میں جانامشکل ہوگیا۔علامتی جنازے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ویڈیو میں حلقہ کے عوام نے طارق چیمہ کے بڑے پورٹریٹ پر جوتے برساتے دیکھا جاسکتا ہےاورووٹرز ان کا سیاسی جنازہ لیے پھر تے رہے ۔عوام کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف سازشوں کا حصہ بننے والے ایک ایک کردار کا یہی حشر ہوگا ،یہ قوم کبھی نہیں معاف کرے گی۔ویڈیو میں یہ بھی آگاہی دی جارہی ہے کہ طارق بشیرچیمہ کے حلقے میں ووٹرز نے ان کے خلاف شدید ردعمل پایا جاتا ہے ۔