بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان نائیجیریا کو افریقی براعظم میں ایک اہم ملک کے طور پر دیکھتا ہے،آرمی چیف

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نائجیریا کے وزیردفاع نے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون بھی زیرغور آیا۔

آرمی چیف نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نائیجیریا کو افریقی براعظم میں ایک اہم ملک کے طور پر دیکھتا ہے۔نائجیرین وزیردفاع نے خطے میں امن واستحکام کےلیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔