اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اورسابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہاکہ جس طرح ملک میں پابندیاں لگائی جارہی ہیں ایسالگتاہے ملک میں مارشل لاءلگ چکاہے،انہوں نے کہاکہ اطلاعات ہیں کہ اسلام آباد آنے والی شاہراہیں بند کی جا رہی ہیں میں صوبائی حکومتوں سے کہتا ہوں آرٹیکل 15 نافذ کروائیں اور شاہراہوں کو کھلوائیں، یہ ملک عوام کا ہےپی ڈی ایم ٹولے نے صرف یرغمال بنایا ہوا ہے،
انہوں نے کہاکہ کل ہمارے ایک ہی جلسے کے بعد انکی کانپیں اتنی ٹانگ گئی کہ سابق وزیراعظم پر دہشت گردی کی جعلی FIR درج کی گی اور جو دہشت گردی کی وہ یہ تھی کہ عمران خان نے کہا آئی جی، ڈی آئی جی اور مجسٹریٹ کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ اس وقت ملک میں عملی طور پر مارشل لاء نافذ ہے۔









