بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عوام میں تحریک انصاف جیسی مقبولیت کبھی کسی جماعت کونہیں ملی ،عمران خان

اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ ان کامجھے رات کے تین چاربجے گرفتارکرنےکاارادہ تھا،اس سے پارٹی اوراوپرچلی گئی ،

مراد سعید نے جس طرح لوگوں کوموبلائز کیاان کاکردارقابل تعریف ہے ،پیرکوپی ٹی آئی کے پارلیمانی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھاکہ میرے ساتھ ہمیشہ یہ ہوتاہے جب میچ پھنساہوتودوسراپریشرمیں آجاتاہے ،شہباز گل پرتشدد ہوامیں نے کہاکارروائی کریں توالٹامجھ پرہی دہشتگردی کاپرچہ کردیا،

انہوں نے کہاکہ عوام میں تحریک انصاف جیسی مقبولیت کبھی کسی جماعت کونہیں ملی ،پنجاب میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کواورمقبولیت ملی،ملک میں انقلاب آرہاہے،آپ سب انقلاب کاحصہ ہیں،ملکی تاریخ میں ایسانہیں ہواکہ ایک کال پرلوگ نکل آئے،ہم ملک کی تقدیربدل سکتے ہیں یہ حقیقی آزادی کی تحریک ہے